دبئی(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے لاہور میں ہونےوالے خود کش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اورعوام کیساتھ کھڑے ہیں ،ایسے واقعے سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے عزم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا ہے، حملے کے متاثرین کیساتھ دلی ہمدردی ہے ۔ایک عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان کے صدر ممنون حسین کے نام ایک برقی پیغام ارسال کیا ہے جس میں میں لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور وہاں پر مارے جانے والے شہریوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مشکل اور دکھ گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہے۔ شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کے واقعے سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے عزم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا ہے۔ادھرسعودی کابینہ نے گذشتہ روز اپنے اجلاس میں بیلجیم ہے شہر برسلز اور عراق کی بابل گورنری میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔