جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

اسلامی اتحاد دہشت گردوں کے وسائل ختم کرے گا،سعودی عرب

datetime 28  مارچ‬‮  2016 |

الریاض (نیوز ڈیسک) مسلم ممالک کے فوجی سربراہان نے سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقدہ اپنے پہلے اجلاس میں دہشت گردوں کے وسائل ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے فوجی ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے کہا کہ حال ہی میں تشکیل پانے والے اسلامی اتحاد نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اس کے نظریاتی ،میڈیا ،مالیاتی اور عسکری پہلوو ¿ں پر غور کیا ہے۔اس فوجی اتحاد میں چونتیس ممالک شامل ہیں لیکن الریاض میں اجلاس میں کل انتالیس ممالک نے شرکت کی ہے۔بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے کہا کہ اس سے فوجی اتحاد کی اہمیت اور نوعیت کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام گیا ہے کیونکہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے ایسی فورس کی ضرورت تھی۔انھوں نے بتایا کہ اجلاس میں شریک عہدے داروں نے دہشت گردی کے استیصال کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا ہے۔ یہ حکمت علی مجوزہ اقدامات پر مبنی ہے۔احمد العسیری نے کہا کہ اجلاس سے اتحاد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔یہ مجوزہ اقدامات پر غور کے لیے ہی بلایا گیا تھا اور اس میں ہم نے کسی انفرادی کیس پر غور نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے دہشت گردی کے لیے مالی رقوم کے ذرائع کا سراغ لگانے اور اس کو روکنے سے متعلق ایک پیپر پیش کیا ہے۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اتحاد بین الاقوامی قانون اور معیارات کے مطابق کام کرے گا۔انھوں نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا کہ کوئی بھی ملک یک طرفہ اقدام کر سکتا ہے۔فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ممالک کی خود مختاری کا احترام کیا جاتا ہے اور جو ریاستیں بھی اپنے ممالک میں فوجی مداخلت چاہتی ہیں تو انھیں مشن کی قیادت کرنا ہوگی۔اجلاس میں شریک ممالک میں سے سعودی عرب ،ترکی اور متحدہ عرب امارات امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ہیں اور ان کے لڑاکا طیارے بھِی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں۔جنرل احمد العسیری نے کہا کہ اسلامی اتحاد نہ صرف اس جنگجو گروپ کو نشانہ بنائے گا بلکہ دوسرے دہشت گرد گروپوں کو بھی نشانہ بنایا جائےگا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…