اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

دہلی کی اسمبلی کے نیچے پراسرار سرنگ کی دریافت

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی کے نیچے پراسرار سرنگ کی دریافت کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی عہد کے بنے ہوئے بھارتی پارلیمنٹ کے نیچے سے پراسرار سرنگ دریافت ہوئی ہے۔ بھارتی پارلیمان کی یہ عمارت 1911 کی ہے جب برطانیہ نے بھارتی دارالحکومت کولکتہ سے دہلی منتقل کیا اور یہ اپنے عہد کے بہترین فن تعمیر کا نمونہ ہے، بڑے محراب نما راستے سے گزریں تو آپ کو سخت لکڑیوں کے دروازے اور کھڑکیاں نظر آئیں گی جو شاہ ایڈورڈ کی شاہانہ سطوت کا کلاسیکی نمونہ ہیں، یہ سرنگ پارلیمان کی کوٹھڑیوں کے نیچے ہے اور اب یہ دہلی کی مقامی حکومت کا دفتر ہے۔اندازے کے مطابق اس میں داخل ہونے کا دروازہ خفیہ ہے، ایک سبز قالین کو ہٹاتے ہیں تو ایک کنڈی نظر آتی ہے۔ اس میں ایک خالی چیمبر ہے جو 5 فٹ گہرا اور 15 فٹ چوڑا اور ایک مزید راہداری اس چیمبر کے نیچے ہے، اس سرنگ کا پتہ اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے چلایا، انھوں نے اس کی موجودگی کے بارے میں اپنے اسٹاف سے افواہیں سنی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے قیدیوں کو لال قلعے سے لایا جاتا تھا، لال قلعہ مغل دور کی قلعہ بند عمارت ہے جہاں برطانوی حکومت سیاسی قیدیوں کو رکھتی تھی۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…