کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔افغان میڈیا کے مطابق وازرت داخلہ نے کابل میں پارلیمنٹ پرراکٹحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد راکٹ نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے جس میں ایک راکٹ پارلیمنٹ کی عمارت پر گراجبکہ ایک دوسرا راکٹ پارلیمنٹ سے متصل ایک عمارت دار الامان پر لگا ۔ تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب سینئر سیکورٹی اہلکار عمارت میں داخل ہو رہے تھے ۔ حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔
لاہور خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی