جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو گردو غبار کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ¾کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پور ٹ اور سی پورٹ بند کر دیا گیا ¾ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ گردو غبار کے طوفان اور تیز ہواﺅں کے ساتھ نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گردو غبار کے طوفان کے پیش نظر کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پور ٹ اور سی پورٹ کو بند کر دیا گیا ¾ تبوک ریجن میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ¾گردو غبار کے طوفان اورتیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کے باعث سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ¾کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پور ٹ بند ہونے سے کئی پروازیں متاثر ہو گئی ہیں ¾ سی پورٹ کی بندش کی وجہ سے بحری جہازوں کو شدید مشکلات درپیش آئیں۔سعودی حکام نے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ ہسپتال 24گھنٹے کھلے رکھیں اورآنے والے متاثرہ لوگوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے ۔