جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان کی 81فیصدعوام اشرف غنی کی حکومت سے نہایت غیر مطمئن ہیں،گیلپ سروے

datetime 26  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوز ڈیسک)ایک تازہ سروے رپورٹ کے مطابق 81فیصدافغان عوام اشرف غنی کی حکومت سے نہایت غیر مطمئن ہیں،جائزے میں شریک لگ بھگ 69فیصد افراد نے کہا کہ ان کی زندگی گزشتہ ایک سال کے دوران کچھ یا بہت زیادہ خراب ہوئی جبکہ صرف 30فیصد نے کچھ مثبت کہا ہے۔افغانستان میں موجودہ حکومت کے دو سال مکمل ہونے کو ہیں۔ ایک نئے بی بی جی گیلپ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ افغان عوام ملکی قیادت سے نہایت غیر مطمئن ہیں۔سروے میں شریک لگ بھگ 81فیصد شرکا نے کہا کہ وہ حکومت کی کارکردگی سے کچھ یا بہت غیر مطمئن ہیں، جبکہ صرف 17فیصد نے کہا کہ وہ کچھ یا بہت مطمئن ہیں۔ سروے میں ملک کے 34صوبوں سے 2500افراد شریک ہوئے۔ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان میں تمام نسلی اور جغرافیائی گروہوں میں عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔جائزے میں شریک افراد سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی ایک سال قبل کی زندگی اور زندگی سے توقعات کا موجودہ زندگی سے موازنہ کریں۔لگ بھگ 69فیصد افراد نے کہا کہ ان کی زندگی گزشتہ ایک سال کے دوران کچھ یا بہت زیادہ خراب ہوئی جبکہ صرف 30 فیصد نے کچھ مثبت جواب دیا۔اس کے علاوہ تقریبا 46فیصد نے کہا کہ وہ آئندہ 12 ماہ میں حالات مزید خراب ہونے کی توقع کرتے ہیں۔ 24فیصد سے کچھ اوپر افراد نے کہا کہ وہ زندگی میں بہتری کی توقع کرتے ہیں جبکہ 30فیصد نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ زندگی کیسی ہو گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…