بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آٹھ لاکھ پناہ گزین لیبیا سے یورپ داخلے کے لیے تیار ہیں، فرانس

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک) فرانسیسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ یورپ میں بدامنی کے واقعات کے بعد پناہ گزینوں کی آمد کے لیے دروازے بند ہوتے جا رہے ہیںلیبیا میں آٹھ لاکھ افراد یورپ داخلے کے لیے پرتول رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیردفاع جان ایف لوڈریان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں آٹھ لاکھ مہاجر یورپ داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ لیبیا سے یورپ میں پناہ گزینوں کی آمد کا سلسلہ جب شروع ہوا تو ان کی تعداد محض ہزار سو تھی مگر اس وقت لیبیا میں لاکھوں افراد یورپ میں داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔صحافی نے فرانسیسی وزیر سے ان کے دعوے کی تصدیق بابت دوبارہ پوچھا کہ آیا ان کے پاس لیبیا میں آٹھ لاکھ پناہ گزینوں کی موجودگی کے اعدادو شمار حقیقی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ’میری دانست میں یہ تعداد حقیقی ہے۔فرانسیسی وزیردفاع جان ایف لوڈریان نے کہا کہ ہمیں داعش کے لیے مالی وسائل کا ذریعہ بننے سے روکنے کےلیے پناہ گزینوں کے معاملے کو جلد ازجلد نمٹنا چاہیے۔ یہی وجہ ہےکہ ہم یورپی ممالک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لیبیا میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل میں معاونت کرے جو لیبیا کے ساحل سے فرار ہونے والے پناہ گزینون کی روک تھام کرسکے۔ اس مشن کے لیے انہوں نے جون 2015ءکے دوران ’صوفیا آپریشن“ کی مثال دی جس میں 22 یورپی ممالک نے ملک کرحصہ لیا تھا۔فرانسیسی وزیر دفاع نے کہا کہ لیبیا میں امن و استحکام اور وہاں سے مہاجرین کی یورپ منتقلی روکنے کے لیے قومی حکومت کی تشکیل ناگزیر ہے۔ امید ہے کہ یہ حکومت جلد ہی تشکیل پا جائے مگر اس کے لیے علاقائی طاقتوں کو بھی متحرک ہونا پڑے گا۔ ان کا اشارہ مصر، قطر اور ترکی کی جانب تھا جو بہ قول ان کے لیبیا میں مل کر مستحکم حکومت کے قیام میں مدد دے سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں جان ایف لوڈریان کا کہنا تھا کہ لیبیا میں مستحکم قومی حکومت کی تشکیل کے بعد عالمی برادری لیبیا میں موجود تین بڑے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی کارروائی شروع کرے۔ لیبیا میں موجود داعش کے 4 سے5 ہزار جنگجوو ¿ں کو ختم کرے، انسانی اسلگلنگ کا دھند بند کرائے اور اسلحہ کی ترسیل رکوائے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…