واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ نے 50 مالیاتی کمپنیوں اور ایک ڈیم کے کمپیوٹر سسٹم کو مبینہ طور پر ہیک کرنے پر الزام میں سات ایرانی شہریوں پر فردجرم عائد کر دی گئی امریکی حکام نے بتایا کہ ہیکنگ کی یہ کوشش 2011 سے 2013 کے درمیان کی گئی اور اس میں ایرانی کمپنیاں ملوث تھیں امریکہ کے محکمہ انصاف نے سات ایرانیوں پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز ایران میں اپنی حکومتوں کے لیے کام کر رہے تھے۔امریکی محکمہ انصاف نے انھیں ’تجربہ کار ہیکرزقرار دیا اور حکام سے کہا کہ یہ ا ±ن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔مریکی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسے حملے ہماری معیشت اور عالمی منڈیوں میں شفاف مقابلے کے لیے خطرہ ہیں اور ان دونوں کا تعلق ملک کی قومی سلامتی سے ہے۔اٹارنی جنرل مسز لینچ نے کہا کہ ان سائبر حملوں سے لاکھوں امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔امریکہ نے مبینہ سائبر حملوں میں ملوث سات ایرانیوں کے نام بھی ظاہر کیے ہیں ¾ان میں دو افراد نے امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی ویب سائٹ اور سرور کو ہیک کرنے کی ذمہ داری قبولی کی تھی۔ امریکی حکام کے مطابق ایک اور ایرانی ہیکر نے نیویارک کے باو ¿مین ڈیم کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کر لی تھی اور وہ ’ڈیم کے دروازے کھول یا بند کر سکتے تھے۔