بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

مسجد حرام میں سائبر سیکیورٹی کنٹرول سسٹم نصب کرنے پرغورشروع ہوگیا

datetime 24  مارچ‬‮  2016 |

ریاض(نیوز ڈیسک )حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے مسجد حرام میں روز مرہ کی بنیاد پر سیکیورٹی چیکنگ کے لیے سائبر سیکیورٹی کنٹرول سسٹم نصب کرنے پر غور شروع کیا ہے۔ یہ سسٹم مسجد حرام کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نصب کیا جائے گا تاکہ زائرین کی آمد ورفت کو آسان بنانے کے ساتھ رش کو کم سے کم کیا جا سکے اور عملے کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھی سہولت رہے۔عرب خبررساں کے مطابق مسجد حرام میں سائبر سیکیورٹی کنٹرول سسٹم چھ اہم زاویوں سے کام کرے گا۔حرمین شریفین کے مشاورتی بورڈ کے چیئرمین محمد العساف نے بتایا کہ مسجدحرام میں سائبر سیکیورٹی چیکنگ سسٹم لگائے جانے سے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں بالخصوص حج اور عمرہ کے ایام میں حجاج ومعتمرین کی خدمت اور ملازمین کی سہولت کے لیے جدید سائنسی طریقہ کار اپنایا جائے۔مسجد حرام میں سائبر سیکیورٹی کنٹرول سسٹم کے چھ اہم پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے محمد العساف کا کہنا تھا کہ سائبر سیکیورٹی چیکنگ سے ہاتھ سے مرد و خواتین کی تلاشی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس نظام سے مسجد حرام کے دوسرے انسانی ذرائع بھی استفادہ کر سکیں گے۔ ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے گذرنے کی سہولت ملے گی۔ رش کے دنوں میں ایک جگہ بھیڑ ختم کرنے اور زائرین کے بروقت اپنے مخصوص مقامات تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ مسجد حرام میں قواعد وضوابط کی پابندی میں مدد ملنے کے ساتھ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے دوران عملے کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…