جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ایریزونا میں بھی ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کامیاب ،حمایتیوں کا جشن،صدرمنتخب ہوکر مسلمانوں کاامریکہ میں داخلہ بندکردوں گا،ٹرمپ

datetime 23  مارچ‬‮  2016 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک پارٹی کی ہلیری کلنٹن اور رپبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ایرزونا میں کامیابی حاصل کرلی،امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ امیگریشن کے تعلق سے ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف بہت واضح ہے اور وہ اس کے سخت مخالف ہیں، پولنگ سے یہ بات پوری طرح سے واضح ہوگئی ہے ان کا یہی پیغام ریاست کے قدامت پرست ووٹروں کو پسند آیا،ایریزونا میں کامیابی سے ٹرمپ کو پورے 58 مندوبین کی حمایت ملی ہے جس سے ان کی پوزیشن پہلے سے اور بہتر ہوگئی ہے،رپبکن پارٹی کے رہنما اور ان کے مدمقابل امیدوار پوری کوشش کر رہے ہیں کہ انھیں کسی طرح روکا جا سکے لیکن ان کی جیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری طرف ایریزونا میں لاطینی باشندوں یعنی میکسیکو اور دیگر پڑوسی ممالک سے آنے والے لوگوں کی تعداد بھی کافی بڑھ رہی ہے اور اسی اقلیتی طبقے کی ووٹوں سے ہلیری کلنٹن کی جیت یقینی ہوئی لیکن ڈیموکریٹک پارٹی میں ہلیری کلنٹن کے مد مقابل امیدوار برنی سینڈرز آئڈہو اور یوٹا جیسی چھوٹی ریاستوں میں اچھی کامیابی حاصل کر نے کی وجہ سے اب بھی ان کے سامنے ایک بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں،سیئیٹل میں جیت کے بعد اپنے خطاب میں ہلیری کلنٹن نے برسلز میں ہونے والے دہشت گرد حملوں پر بھی بات کی اور اس حوالے سے اپنے رپبلکن امیدرار کے بیانات پر سخت نکتہ چینی کی،ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ہم پیچیدہ اور بہت پر خطر دنیا میں رہتے ہیں اور ہمیں ایک ایسا کمانڈر ان چیف چاہیے جو ہمیں ایک مضبوط قیادت فراہم کر سکے جو سمجھ دار ہو اور ان خطروں سے نمٹنے میں ثابت قدم رہے۔انہوں نے ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے رہنما کی ضرورت نہیں ہے جو مزید خوف پیدا کرے۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کو دہرایا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ وہ امریکہ میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی لگا دیں گے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…