لاہور (نیوز ڈیسک) یورپی ممالک میں دہشت گرد حملوں کی نئی لہر چلی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پینٹاگون اور پنسلوانیا میں دہشت گرد حملوں سے تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ گیارہ مارچ دو ہزار چار میں اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہونے والے دھماکوں میں ایک سو نوے افراد ہلاک ہوئے۔جولائی دو ہزار پانچ میں لندن سب وے ٹرین اور ایک بس میں چار دھماکوں سے باون افراد لقمہ اجل بنے۔چوبیس مئی دو ہزار چودہ میں بیلجیم کے شہر برسلز کے میوزیم میں دہشت گرد حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ چودہ نومبر دو ہزار پندرہ کو فرانس کے شہر پیرس میں فائرنگ اور خود کش حملوں میں ایک سو ستائیس افراد ہلاک اور سو زخمی ہو گئے ، کارروائی میں آٹھ حملہ آور بھی مارے گئے۔