بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

20لاکھ پناہ گزین جرمنی آئے، ساڑھے آٹھ لاکھ آگے چلے گئے

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوز ڈیسک ) وفاقی جرمن دفتر شماریات نے بتایا ہے کہ 2015 کے دوران جرمنی میں دو ملین تارکین وطن رجسٹر کیے گئے۔ اب تک ان پناہ گزینوں میں سے ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد جرمنی سے آگے دیگر ممالک کو جا چکے ہیں۔جرمن دفتر شماریات نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ گزشتہ برس کے دوران ملک میں گیارہ لاکھ پناہ گزین آئے تھے تاہم نئے اعداد و شمار میں جرمنی میں رجسٹر کیے گئے پناہ گزینوں کی تعداد دو ملین یا بیس لاکھ بتائی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن ادارہ شماریات نے بتایا کہ اس دوران آٹھ لاکھ 60 ہزار سے زائد تارکین وطن جرمنی سے چلے گئے تھے، جس کے بعد گزشتہ برس کے دوران جرمنی میں موجود نئے تارکین وطن کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ چالیس ہزار بنتی ہے۔اس جرمن ادارے نے گزشتہ برس کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملک میں نئے آنے اور پھر آگے چلے جانے والے پناہ گزینوں کی حتمی تعداد شمار کی جب کہ آخری چار مہینوں کے اعداد و شمار اندازوں پر مبنی ہیں۔جرمن حکام کو سیاسی پناہ کی اتنی زیادہ درخواستوں پر فیصلے سنانے میں کافی دشواری پیش آ رہی ہے اور چار لاکھ تارکین وطن کی پناہ کی درخواستوں پر ابھی تک فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔نئے اعداد و شمار میں اس امکان کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا کہ پناہ گزینوں نے ممکنہ طور پر جرمنی کے ایک سے زائد شہروں میں اپنی رجسٹریشن کرائی ہو گی۔ اسی طرح روزانہ بنیادوں پر جرمنی میں داخل ہونے والے نئے تارکین وطن کی تعداد بھی علیحدہ سے شمار نہیں کی گئی۔حالیہ عرصے کے دوران بلقان کی ریاستوں کی جانب سے اپنی سرحدیں بند کرنے کے بعد جرمنی پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل یورپی ممالک کی جانب سے انفرادی طور پر سرحدیں بند کرنے کے فیصلوں پر تنقید کرتی رہی ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…