اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں سماعت سے محروم 3000 ڈرائیورزکے لائسنس یافتہ ہونے کا انکشاف

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں 3000ڈرائیورز سماعت سے مرحوم ہونے کے باوجود باقاعدہ لائسنس یافتہ ہیں ۔ سٹی پولیس میں حادثات کی تحقیقات کے افسر میجر حسین الوادعی کا کہنا ہے کہ سماعت سے محروم افراد کی اکثریت لائسنس یافتہ ہے اور گاڑی چلاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میجر حسین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں ٹریفک اہل کاروں اور افسران کو اشاروں کی زبان سکھانے کے لیے خصوصی کورسز کرائیں جائیں گے تاکہ سماعت سے محروم افراد کو خدمات پیش کرنے میں کسی قسم کی کمی نہ رہے،ٹریفک حادثات کی اہم وجوہات میں تیز رفتاری، ٹریفک کے اصول و ضوابط کی عدم پابندی اور سڑک پر یکدم پیش آنے والی صورت سے خبردار نہ رہنا شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ میں خلیجی ہفتہ ٹریفک کے تحت ٹریفک کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایک لیکچر میں کہی۔عربی روزنامیالمدینہ کے مطابق الوادعی نے واضح کیا کہ زیادہ تر ٹریفک حادثات 17 سے 25 سال کے نوجوانوں کے ساتھ پیش آتے ہیں۔انہوں نے والدین اور سرپرستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور کسی بھی صورت میں بغیر لائسنس کے انہیں ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں۔ان کے مطابق سڑک پر گاڑیوں سے اسکریچز لگانے والے اکثر نوجوان امتحانوں اور چھٹیوں کے زمانے میں پکڑے جاتے ہیں۔جدہ کے ڈیف کلب میں ہونے والے اس لیکچر کے دوران الوادعی نے مملکت میں ٹریفک کے کنٹرول کے لیے بنائے جانے والے خودکار نظام “ساہر” کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔اس نظام کو ڈرائیور حضرات کی خدمات اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ الوادعی کے مطابق اس نظام کے نتیجے میں حادثات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…