دبئی(نیوز ڈیسک )سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے حالیہ ایام میں نو ایرانی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر ملک میں سکیورٹی سے متعلق مسائل میں تفتیش کی جا رہی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابقٓ ریاض وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سکیورٹی سے متعلق مسائل میں دو ہفتوں کےدوران 9 ایرانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سات ایرانی باشندوں کو جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا جب دو افراد کی گرفتاری پچھلے منگل کو عمل میں لائی گئی تھی۔ گرفتار کیے گئے ایرانیوں کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں