بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانچ کروڑ روپے کی گاڑی ایک ڈالر میں

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اٹلی کی مشہور زمانہ لیمبورگھینی اسپورٹس کار رکھنا آسان کام نہیں ہے، جی ہاں! یہ جیب پر ایک بار بھی اور بار بار بھی بہت بھاری پڑتی ہے۔ لیکن نیوزی لینڈ کی ایک نیلامی ویب سائٹ پر 5 لاکھ ڈالرز، یعنی پانچ کروڑ روپے سے زیادہ، کی لیمبورگھینی ہوراکان صرف ایک ڈالر میں نیلامی کے لیے دستیاب ہے۔ لیکن۔۔۔ ایک مسئلہ ہے۔ یہ مکمل طور پر ختم گاڑی ہے۔ہسپانوی زبان میں ‘ہوراکان طوفان کو کہتے ہیں اور یہ گاڑی واقعی طوفانی ہے۔ ہوراکان کا 2015ء ماڈل صرف ساڑھے تین سیکنڈز میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو لیتا ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 325 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔لیکن ایک کار حادثے میں تباہ ہونے کے بعد اب یہ کسی کام کی نہیں رہی۔ اسے ایک انشورنس کمپنی کی جانب سے ایک ادارہ نیلام کررہا ہے اور نیلامی کا آغاز ایک ڈالر سے ہورہا ہے۔ ویب سائٹ بتاتی ہے کہ یہ گاڑی اس حد تک تباہ ہوگئی ہے کہ اس کی مرمت کرکے حادثے سے قبل والی حالت پر واپس لانا کفایتی فیصلہ نہیں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔گو کہ گاڑی کا انجن اور عقبی حصہ محفوظ دکھائی دیتے ہیں لیکن سامنے کے حصے پر سب سے زیادہ نقصان نظر آ رہا ہے جبکہ دونوں اطراف بھی اچھی خاصی ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔توقع ہے کہ یہ یہ شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائے گی بلکہ ابھی سے اس کی بولی ساڑھے 44 ہزار ڈالرز کو عبور کر چکی ہے۔ گاڑی کی نیلامی 30 مارچ تک جاری رہے گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…