بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زلزلوں کا سفر،بھارت میں بڑی تباہی، ہمسایہ ممالک بھی خطرے سے دوچار

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورداس پور(نیوزڈیسک) بھارتی ماہرین موسمیات اور یونین ہوم منسٹری نے خبردار کیا ہے کہ کوہ ہمالیہ کے ریجن میں 8.2 یا اس سے زائد کی شدت کے زلزلے کے امکانات ہیں جس سے اس پٹی پر واقع ممالک اور علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  منی پور میں 6.7 شدت اور نیپال میں آنے والے 7.3 شدت کے زلزلوں نے زمین کے نیچے موجود پلیٹس کو فعال کردیا ہے جس کی وجہ سے یہاں بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں اور یہ صورت حال ایک نہیں بلکہ کئی بڑے زلزلوں کی جانب اشارہ کر رہی جو بڑی تباہی مچا سکتا ہے۔ نیپال میں مئی 2015 میں آنے والے زلزلے کے بعد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے خبردار کیا تھا کہ شمالی بھارت آگ کے گولوں کے گرد کھڑا ہے۔مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ نیپال، بھوٹان، میانمار اور بھارت کو زمین کی سطح کے نیچے جوڑنے والی پلیٹس بڑا خطرہ ہیں جس کی وجہ سے بہار، اتر پردیش اور دیگر بھارتی ریاستوں میں ایک بڑی تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور ان علاقوں کو سیسمک زون 4 میں رکھا گیا۔ عالمی ماہر اور یونیورسٹی آف کولوریڈود کے شعبہ زلزلہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کے اندر پلیٹس کی صورت حال سے لگ رہا ہے کہ اس ریجن میں کم از کم 4 بڑے زلزلے آسکتے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8 یا اس سے کچھ زیادہ ہوسکتی ہے اور اگر یہ زلزلے مزید تاخیر سے آئے تو ان پلیٹوں پر دباو¿ اور بھی بڑھ جائے گا اور پھر ایک بہت ہی بڑا اور تباہ کن زلزلہ اس علاقے کا مقدر بن جائے گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…