برسلز(نیوز ڈیسک)مہاجرین کے بحران کے حل کی کوششوں کے سلسلے میں یورپ اور ترکی ایک اہم ڈیل پر متفق ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ترکی رضا مند ہو گیا ہے کہ وہ یورپ میں داخل ہونے والے تمام غیر قانونی مہاجرین کو واپس لے گا جبکہ اس کے بدلے میں ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے مذاکرات میں تیزی لائی جائے گی۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اس ڈیل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یورپ کو درپیش اس بحران کے حل میں مدد ملے گی۔ ترک وزیر اعظم نے بھی اس ڈیل کو اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں