بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیرس حملوں کے مشتبہ حملہ آور صالح عبدالسلام گرفتار

datetime 19  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوز ڈیسک)بیلجیئم میں حکام نے کہا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے حملوں میں ملوث مشتبہ حملہ آور صالح عبدالسلام کو برسلز میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔صالح عبدالسلام گذشتہ سال پیرس میں حملوں کے بعد مفرور تھے۔ حکام کے مطابق برسلز میں مولن بیک کے علاقے میں ایک گھر میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا اور ان کے ایک ٹانگ پر زخم تھا۔بیلجیئم کے وزیراعظم چارلس مچل نے کہا کہ دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ٗ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں مطلوب شخص منیر احمد الحاج بھی شامل ہیں۔فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نہ کہا کہ انھیں امید ہے صالح عبدالسلام کو جلد از جلد فرانس کے حوالے کر دیا جائے گابرسلز میں پولیس کی جانب سے یہ چھاپہ مار کارروائی ایک گھر پر چھاپے کو دوران حاصل کیے انگلیوں کے نشانات ملنے کے بعد کی گئی ٗڈرامائی فوٹیج میں ان کو پولیس کی گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ۔بیلجیئم کے سیکرٹری سٹیٹ برائے پناہ اور مائیگریشن فرینکن کے مطابق ہم نے انھیں پکڑ لیا ٗخیال رہے کہ صالح عبدالسلام کا شمار یورپ کے مطلوب ترین افراد میں ہوتا ہے اور وہ پیرس حملوں سے منسلک اہم ترین مشتبہ شخص تھے جس میں 130 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی یہ چھاپہ مار کارروائی بظاہر کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور جائے وقوعہ پر دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…