جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

پاکستان ایٹمی سیکورٹی کو بخوبی نبھارہا ہے ٗ اوباما انتظامیہ

datetime 19  مارچ‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)اوباما انتظامیہ نے کہاہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کیلئے پاکستان عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ذمہ داریاں بخوبی نبھارہا ہے۔امریکا کی آرمز کنٹرول اور انٹرنیشنل سیکیورٹی کی نائب سیکریٹری روز گاٹ مائلر نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایا کہ جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کیلئے پاکستان کا سینٹر فار ایکسی لینس ادارہ نہ صرف بہترین انداز میں کام کررہا ہے بلکہ جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے علاقائی سطح پر عالمی ایجنسی کے تعاون سے تربیت بھی فراہم کررہا ہے ۔گاٹ موئلر کے مطابق بھارت کی جانب سے سینٹر فار ایکسی لینسی کا قیام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوباما انتظامیہ نے بھارت کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش رفت دیکھی ہے اس موقع پر سینیٹر باب کورکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں تاکہ ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرسکیں، تاہم دونوں ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

الطاف حسین کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، آج پارٹی کے یوم تاسیس پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…