لندن (نیوزڈیسک) برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاک بھارت میچ کا ٹکٹ حاصل کر نے والا خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص تصور کررہا ہے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت دنیا کے کسی بھی کونے میں جا کر کرکٹ کھیل لیں اس کی مقناطیسی کشش ہر کسی کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے ، کولکتہ میں بھی کچھ یہی ماحول ہے۔ ہر شخص ہفتہ کو خود کو ایڈن گارڈنز میں دیکھنا چاہتا ہے تاہم اس خواہش کی تکمیل کے لیے ایک عدد میچ ٹکٹ درکار ہے ¾جس نے وہ ٹکٹ حاصل کر لیا ہے وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص تصور کر رہا ہے تاہم جس کے پاس ٹکٹ نہیں ہے وہ اسے حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے اور اس کی زبان پر یہی ایک سوال ہے کیا ایک ٹکٹ مل سکتا ہے؟کولکتہ جتنا بڑا شہر ہے ایڈن گارڈنز بھی اتنا ہی بڑا گراو ¿نڈ ہے۔پہلے کہا جاتا تھا اس میں لاکھ آدمی سما جاتا ہے لیکن اب اس میں 64 ہزار شائقین کی گنجائش ہے، اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی جتنی طلب ہے ایسے میں کئی ایڈن گارڈنز شائقین سے بھر جائیں۔پاک بھارت میچ میں پانچ سو، ایک ہزار اور ڈیڑھ ہزار بھارتی روپے کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں ¾ان ٹکٹوں کی فروخت آن لائن رکھی گئی تھی اور یہ جیسے لکی ڈرا کی طرح تھی کہ پہلے خود کو رجسٹر کرائیں پھر آپ کی قسمت کہ آپ ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں؟بھارت اور پاکستان میں اعزازی ٹکٹ اور اپنے دوستوں نوازنے کا کلچر عام ہے لہٰذا کوئی بعید نہیں کچھ ٹکٹ خاص مہمانوں کےلئے ایک جانب رکھ دیے گئے ہوں کہ انہیں ناراض نہیں کیا جا سکتا۔ماضی میں جب بھی پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹ آن لائن رکھے گئے پلک جھپکتے ہی فروخت ہوتے رہے ۔