بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

جرمنی بھارت میں اسمارٹ سٹی بنانے میں مدد دے گا

datetime 18  مارچ‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوزڈیسک) جرمنی نے بھارت کے ساتھ باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے بھارت کے بیس مجوزہ اسمارٹ شہروں میں سے تین کو ڈویلپ کرنے میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے،بھارٹی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں بھارت میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر مارٹن نے نے بتایا کہ جرمنی جن تین اسمارٹ شہروں کو ڈویلپ کرنے میں مدد کرے گا ان میں جنوبی بھارت کا شہر کوچی(کیرالہ) اور کوئمبٹور (تمل ناڈو) اور مشرقی بھارتی شہر بھونیشور (اوڑیسہ) شامل ہیں۔ جرمن سفیر نے کہاکہ جرمنی اسمارٹ شہروں کے قیام میں ایک آئیڈیل پارٹنر ثابت ہوگا۔ ہمیں شہری مراکز کی اسمارٹ پلاننگ میں کافی مہارت اور تجربہ ہے۔ ہم نے ایسی ٹیکنالوجی ڈویلپ کی ہیں جن سے شہروں میں زندگی زیادہ آسان بنائی جاسکتی ہے۔ جرمن سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جرمن کمپنیوں نے اسمارٹ شہروں کی تیاری کے لیے اسمارٹ حل بھی تیار کر لیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…