ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسدالدین اویسی کی زبان کاٹنے پرایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں ہر آنے والے دن کے ساتھ مذہبی انتہا پسندی زور پکڑتی جا رہی ہے اور ہندو انتہا پسند اس تعصب میں اتنا آگے آ چکے ہیں کہ انھوں نے ’بھارت ماتا کی جے‘ نہ کہنے پر لوک سبھا کے مسلمان رکن اسدالدین اویسی کی زبان کاٹنے والے کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی جانب سے ’بھارت ماتا کی جے‘ نہ کہنے پر بی جے پی اور شیو سینا سمیت دیگر ہندو انتہا پسند تنظیموں کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔ بی جے پی اتر پردیش کے رہنما شائن پرکاش دیودی نے اسد الدین اویسی کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ماتا کی جے کہنے سے آپ کو تکلیف ہے تو پھر بھارت میں رہنے کا بھی آپ کو کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اسد الدین اویسی کی زبان کاٹ کر لائے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شیو سینا نے بھی اسد الدین اویسی کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب مہاراشٹرا اسمبلی نے بھی بھارت ماتا کی جے نہ کہنے پر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن وارث پٹھان کی رکنیت معطل کردی جس کے خلاف لوگ احتجاجاً سڑکوں پرنکل آئیاور وارث پٹھان کی رکنیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاہم پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا۔واضح رہے کہ اسد الدین اویسی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی گردن پر چھری بھی رکھ دی جائے تو تب بھی وہ بھارت ماتا کی جے نہیں کہیں گے کیونکہ بھارت کے آئین میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ ’بھارت ماتا کی جے‘ کہا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…