بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یمن، بمباری سے ہلاکتیں 119 ہوگئیں

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ (نیوز ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ یمن کے ایک بازار پر منگل کو سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 119 ہوگئی ہے۔اقوامِ متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے ‘یونیسف’ نے اپنے ایک بیان مں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 22 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 47 افراد زخمی ہیں۔بیان میں عالمی ادارے نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد سے حملے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔عرب اتحاد کے طیاروں نے منگل کو یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ کے ضلع مسطابہ میں واقع الخمیس نامی ایک بازار پر بمباری کی تھی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا بازار علاقے کے ہزاروں افراد کی ضروریات پوری کرتا تھا اور حملے کے وقت بھی وہاں خریداروں کا ہجوم تھا۔مغربی ذرائع ابلاغ نے عینی شاہدین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بازار کے نزدیک کوئی فوجی تنصیب یا چھاونی موجود نہیں تھی۔سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے طیارے گزشتہ کئی ماہ سے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہے ہیں جس کے دوران ان پر وقتاً فوقتاً شہری تنصیبات پر حملوں کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔یمن کی لڑائی میں اب تک چھ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 35ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ لڑائی کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…