برلن (نیوزڈیسک) ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر جرمنی نے جمعرات کے دن انقرہ میں اپنا سفارتخانہ اور استنول میں اپنا قونصل خانہ بند کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ استنبول میں جرمن اسکول بھی بند کر دیا گیا ہے۔ منگل کے دن جرمن حکام نے وارننگ جاری کی تھی کہ انقرہ میں جرمن شہریوں پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔