ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئندہ دس سال تک حج سخت موسم گرما میں آئے گا،عازمین حج کو گرمی سے بچاو 191 کے لیے پیشگی حفاظتی تدابیر کی ہدایت کردی گئی

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)آئندہ دس سال کے دوران حج کا سیزن سخت گرم موسم میں آئے گا اور موسم کی شدت کے پیش نظر بہت سے عازمین حج کو لو لگ سکتی ہے یا وہ گرمی سے لاحق ہونے والی دوسری بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات خادم الحرمین الشریفین کے ادارہ برائے حج اور عمرہ ریسرچ نے ایک تحقیقی مطالعے میں بتائی ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ آیندہ دس سال کے دوران ستمبر ،اگست ،جولائی اور جون کے مہینوں میں حج آئے گا اور ان مہینوں میں سعودی عرب میں سخت گرم موسم ہوتا ہے۔مطالعے میں گذشتہ حج سیزن کے دوران لو لگنے کے کیسوں میں نمایاں اضافے کی نشان دہی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ آئندہ برسوں میں حج کے دوران عازمین کو لو لگنے یا گرمی سے لاحق ہونے والی دوسری بیماریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس مطالعے کے مطابق آئندہ ایک عشرے کے دوران مکہ مکرمہ اور اس کے نواحی علاقوں میں موسم گرم ترین رہے گا۔اس لیے عازمین حج اور عمرہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محفوظ رہنے کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کر کے آئیں۔عازمین حج اور عمرہ کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سورج کی شعاعوں کے براہ راست جسم پر پڑنے سے بچاؤ کے لیے چھتریاں استعمال کریں،اپنے سروں کو ڈھانپ کررکھیں اور بہت زیادہ پانی اور مشروبات استعمال کریں۔ہلکے کپڑے پہنیں اور غسل کرتے ہوئے اپنے ائیر کنڈیشنر کھلے رکھیں۔اس میں لو لگنے کی یہ علامات بتائی گئی ہیں کہ اس سے جسمانی درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے،سردرد ہوسکتا ہے،متاثرہ شخص نقاہت کا شکار ہوسکتا ہے،وہ بے ہوش ہوسکتا ہے اور پسینے چھوٹنے سے اس کی دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے۔مطالعے کے مطابق گزشتہ سال حج کے دوران 1014 حجاج کرام گرمی کی وجہ سے نقاہت کا شکار ہوگئے تھے،لو لگنے کے 723 کیس سامنے آئے تھے اور گرمی کے نتیجے میں 1737 افراد زخمی ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…