ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے پاکستان سے حج پالیسی2016 کی رپورٹ مانگ لی

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد /اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سعودی حکومت کی وزات حج امور نے پاکستان کی وزات حج کو کہا ہے کہ وہ حج پالیسی 2016 ءکا جلد از جلد فیصلہ کر کے حاجیوں کی تعداد اور پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے حج کوٹہ کے بارے میں انہیں آگاہ کیا جائے تاکہ سعودی حکومت آئندہ حج 2016 ءکے انتظامات مکمل کر سکے ۔ آن لائن کے مطابق پاکستان کے وزات حج امور تا حال نئی حج پالیسی کا کوئی واضح فیصلہ نہیں کر سکی کیونکہ حج پرائیوٹ ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن نے عدالت عالیہ سندھ سے حج کوٹہ میں کمی کے بارے میں حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے جس کی سماعت 30 اپریل مقرر ہے جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی اموراور سینٹ کی قا ئمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے اپنے الگ الگ اجلاس میں نئی حج پالیسی کے بارے میں رپورٹ تیار کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور محمد یوسف اور سیکرٹری مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ حج 2016 ءکی پالیسی کی حتمی منظوری سے قبل انہیں تحریری طور پر آگاہ کیا جائے ۔ آن لائن کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حج پالیسی میں تاخیر ہونے کی وجہ سے نہ صرف اس سال حج پر جانے والے افراد پریشان ہیں بلکہ حج اور عمرہ پر جانے والے عازمین حج نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نمایاں کمی کی وجہ سے حج کرایوں میں کمی کرتے ہوئے نئی حج پالیسی کا جلد از جلد اعلان کیا جائے تاکہ عازمین حج پالیسی کے تحت اپنی درخواستیں حج کیلئے جمع کرا سکیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے 7 اپریل تک سعودی حکومت کو نئی حج پالیسی 2016 ءمیں عازمین حج کی تعداد کے بارے میں آگاہ نہ کیا تو سعودی حکومت پاکستان کے عازمین حج کے کوٹہ میں نمایاں کمی کر دے گی ۔جس سے ہزاروں پاکستانی افراد عازمین حج کی سعادت سے محروم ہو جائیں گے ۔دریں اثنا حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ ) کے ریجنل چیئر مین حافظ شفیق کاشف نے سینٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی مدد سے عازمین حج کو مناسب بجٹ میں حج پیکج ملیں گے اور موجودہ حج کمپنیوں کے کوٹے میں کمی نہ کرنے سے حج آرگنائزرز اور عازمین حج پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا لہذا ہوپ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…