بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کا نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنانے پر غور

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیٹو کی طرز کا 34 رکنی اسلامی فوجی اتحاد بنانے پر غور شروع کردیا ہے اور اس بات کا فیصلہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل کو دورہ سعودی عرب کے دوران اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ فوجی اتحاد کسی خاص ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا اس فوجی اتحاد میں ایران کو شامل کیا جائے گا یا نہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے حال ہی میں 34 اسلامی ممالک کی افواج پر مشتمل ایک اتحاد قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی ہے۔پاکستان نے سعودی عرب کی سرپریستی میں بننے والے گروپ میں شمولیت تو اختیار کر لی تھی لیکن فوجی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لئے باقاعدہ طور پر حکومت کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…