بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

برنائی کی سرکاری فضائی کمپنی کے خواتین کے عملے نے سعودی عرب تک پروازکر کے نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

جدہ (نیوز ڈیسک) برونائی کی سرکاری فضائی کمپنی رائل برونائی ایئرلائنز کے خواتین پر مشتمل عملے نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی پہلی پرواز سعودی عرب تک کی ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ان خواتین پائلٹس نے برونائی سے سعودی عرب کے شہر جدہ تک پرواز کی اور اس کے لیے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ استعمال کیا گیا۔یہ سنگ میل انھوں نے برونائی کے قومی دن کے موقع پر حاصل کیا جب ملک کی آزادی کا جشن منایا جارہا تھا۔پرواز کی کپتان شریفہ زرینہ تھیں ¾ ان کی معاونت سینئر فرسٹ آفیسرز سریانہ نوردین اور ڈی کے نادیہ پی جی خشیم نے کی۔کپٹن زرینہ نے ہوابازی کی تربیت برطانیہ سے حاصل کی تھی اور دسمبر 2013 میں وہ لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے سے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی پرواز کرنے والی رائل برونائی ایئرلائنز کی پہلی پائلٹ بن گئی تھیں۔انھوں نے 2012 میں اخبار دی برونائی ٹائمز کو بتایا تھا کہ پائلٹ ہونے کے ناطے بہت سارے لوگ انھیں مردوں کا پیشہ سمجھتے ہیں۔’ایک عورت ¾ایک برونائین عورت ہونے کے ناطے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ یہ نوجوان نسل یا خاص طور پر لڑکیوں کو یہ واقعی ظاہر کرتا ہے کہ جو خواب وہ دیکھتے ہیں وہ اسے حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…