بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

نائیجیریا کی مسجد میں خودکش حملہ، 22 افراد شہید،17 زخمی

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

ابوجا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا کے شہر میدوگوری کی مسجد میں خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہو گئے جبکہ 17 زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2خودکش حملہ آور خواتین نے نائیجیریاکی مسجد کو نشانہ بنایاجس سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق عبادت میں مشغول 22 نمازی شہد ہو گئے۔خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایک حملہ آور خاتون مسجد کے اندر داخل ہوئی جبکہ دوسری نے مسجد کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ خبر کے مطابق مسجد کے اندر داخل ہونے والی حملہ آور کے خوف سے جونہی لوگ مسجد سے باہر بھاگے تو باہر کھڑی خاتون نے خود کو اڑا لیا۔شہید ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں تاہم فوری طور پر کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی زمہ داری قبول نہیں کی۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ ایک روز قبل شہر کے مغرب میں فوج اور بوکر حرام کے شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھی جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ واقعہ بھی اسی کی ایک کڑی ہو سکتا ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…