ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)فروری میں بنگلہ دیش کے زرمبادلہ کے ذخائر سے دس کروڑ ڈالر کی سائبر ڈکیتی پر گورنر سینٹرل بینک عطی الرحمان مستعفی ہوگئے۔ کہتے ہیں سائبر کرائم نہ روکنے پر خود کو ذمہ دار سمجھتاہوں لیکن حکومت کو تذلیل کا کوئی حق نہیں۔بنگلہ دیش میں دس کروڑ ڈالر کی سائبر ڈکیتی کی کوشش کے بعد گورنر سینٹرل بینک عطی الرحمان مستعفی ہو گئے۔ بنگلہ دیشی بینک نے اگرچہ سے سائبر کرائم سے منتقل کی گئی رقم کو ریکور تو کرلیا لیکن مرکزی بینک کے گورنر حکومتی دباؤ برداشت نہ کرسکے کہتے ہیں ملین ڈالرز کے سائبر کرائم کو نہ روکنے پر خود کو ذمہ دار سمجھتا تاہم حکومت کی سرعام تذلیل برداشت نہیں۔مستعفی ہونے والے بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے گورنر عطی الرحمان لاکھوں غریب بنگالیوں کو آسان قرضے فراہم کرنے کے باعث بنگلہ دیش میں انتہائی مقبولیت رکھتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہیکرز بنگلہ دیش کے زرمبادلہ اکاؤنٹ سے ساڑھے آٹھ سو ملین ڈالر کی ڈکیتی کی کوشش کررہے تھے تاہم اسپیلنگ کی غلطی سے ڈکیتی صرف سو ملین ڈالر تک ہی ممکن ہوسکی تھی۔