پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

بھارتی وزارت داخلہ کی پولیس کو مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیریوں بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی وزارت داخلہ نے پولیس کو مختلف تعلیمی اداروں خاص طورپرکولکتہ شہر میں زیر تعلیم کشمیریوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس اقدام کامقصد کشمیری طلباءپر نظر رکھناہے کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران پاکتانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ نہ کرسکیں۔ بھارتی میڈیا کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ شہر بھر کے کالجوں کو پولیس کے سربراہ کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کشمیرسے تعلق رکھنے والے طلباءکے بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے کہاگیا ہے جو وزارت داخلہ کو فراہم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کی گرفتاری کے خلاف بھارت بھر میں نریندر مودی کی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے گئے تھے ۔ کنہیا کمار کو رواں سال نو فروری کو یونیورسٹی میں محمد افضل گورو کی شہادت کی برسی کے موقع پر تقریب منعقد کرنے پربغاوت کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا ۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…