انقرہ (نیوز ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ازسر نو تعریف کرنا ضروری ہے تاکہ اس میں ان کو بھی شامل کیا جاسکے جو ایسی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’ایک بندوق بردار یا بم رکھنے والے دہشت گرد اور ان لوگوں میں کوئی فرق نہیں ہے جو اپنا عہدہ اور قلم دہشت گردوں کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔صدر کا کہنا تھا کہ یہ صحافی، رکن پارلیمان یا کوئی سرگرم کارکن بھی ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اتوار کی شام ہونے والے دھماکے جس میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔تاحال کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حکومتی ذرائع اس کارروائی کے لیے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) پر شبہ ظاہر کر رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں