پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

امر یکی ریا ست الاسکا کی سابق گورنر سارا پیلن کے شوہر حادثے میں زخمی

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ میں ریاست الاسکا کی سابق گورنر اور نائب صدر کے عہدے کی سابقہ امیدوار سارا پیلن کے شوہر ٹوڈ پیلن ایک حادثے میں زخمی ہوگئے۔وہ الاسکا میں برف پر چلنے والی گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔اس حادثے کے باعث سارا پیلن نے ریپبلکن پارٹی کے سنہ 2016 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کا امیدوار بننے کے دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں انتخابی مہم میں شمولیت منسوخ کر دی۔خیال رہے کہ جنوری میں سارا پیلن نے ریپلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مہم کاروں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں سارا پیلن کے شوہر کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کو ’برا‘ بیان کیا گیا اور بتایا گیا کہ سارا پیلن ہسپتال میں ہیں۔خیال رہے کہ سارا پیلن کو الاسکا کے گورنر کا عہدہ سنبھالے ابھی دو سال ہی ہوئے تھے کہ جان میک کین کی جانب سے انھیں اپنا انتخابی ساتھی منتخب کیا گیا تھا۔انتخابات کے بعد سنہ 2009 میں انھوں نے الاسکا کی گورنرشپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور بطور مصنف اور سیاسی تجزیہ کار اپنے کریئر کا انتخاب کیا تھا۔ تاہم ان کا شمار اب بھی بااثر شخصیات میں ہوتا ہے۔منگل کو ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس فلوریڈا اور اوہائیو سمیت متعدد ریاستوں میں رائے شماری میں حصہ لیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مہم کاروں کا کہنا ہے کہ ’گورنر پیلن آئندہ ابتدائی انتخاب میں مسٹر ٹرمپ کے لیے بہترین خواہشات کا پیغام دیتی ہیں۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…