پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

امریکامیں حجاب اتروانے پر فیسٹیول منتظمین کی مسلمان خاتون سے معافی

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس (نیوزڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ساو ¿تھ بائی ساو ¿تھ ویسٹ فیسٹیول کے منتظمین نے امریکی خاتون اولمپیئن ابتہاج محمد کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگ لی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمشیر زنی کی مسلمان خاتون کھلاڑی ہفتے کے روز موسیقی اور فلم سے متعلق اس ایونٹ میں اپنا شناختی بیج حاصل کرنے کے لیے پہنچی تو وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک رضاکار نے مطالبہ کیا کہ تعارفی بیج پر چسپاں کرنے کے لیے تصویر اتروانے سے پہلے خاتون کھلاڑی کو اپنے سر کا اسکارف اتارنا ہو گا۔ابتہاج محمد نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ میں اس (رضاکار) کو بتا چکی تھی کہ میں مذہبی وجہ کی بنا پر اسکارف پہنتی ہوں اس کے باوجود اس نے اس کے اتارنے پر اصرار کیا۔فیسٹیول کے منتظمین نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو بھیجی گئی ای میل میں بتایا ہے کہ انہوں نے فیسٹیول کی بقیہ مدت کے لیے مذکورہ حرکت کے مرتکب رضاکار کو برطرف کر دیا ہے۔منتظمین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس حوالے سے شرمندہ ہیں.. ہم نے ذاتی طور پر ابتہاج سے معافی مانگ لی ہے اور ہم اس واقعے پر صدق دل سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔توقع ہے کہ ابتہاج (30 سالہ) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں آئندہ اولمپک کھیلوں میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گی وہ اولمپک میں امریکا کی نمائندگی کرنے والی پہلی باحجاب خاتون کھلاڑی ہوں گی۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…