پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

برازیل, بھارتی رہنما گاندھی کے مجسمے سمیت سو مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ دی گئی

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو (نیوز ڈیسک)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نصب بھارتی رہنما گاندھی کے مجسمے سمیت ایک سو مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مہم کو ملک میں جاری سیاسی بحران کے خلاف ایک فنکارانہ احتجاج قرار دیا جا رہا ہے , مہم میں شامل ایک گمنام فنکار کے مطابق وہ نہیں چاہتے کہ برازیل کی تاریخ میں اہمیت رکھنے والی یہ ہستیاں ملک کے موجودہ شرمناک حالات کی گواہ بنیں تاہم انہوںنے کہاکہ یہ مہم ملک میں اتوار کو صدر جیلما روسیف کے خلاف منعقد ہونے والی ریلیوں کا حصہ نہیں جن مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھی گئی ان میں مہاتما گاندھی کے علاوہ برازیل کے سابق صدر اور پہلے آمر گیتولیو وارگاس کا مجسمہ بھی شامل ہے راجیکٹ اوراکولوکے تحت کام کرنے والے فنکار نے کہا کہ وہ بتانا چاہتے ہیں کہ احتجاج صرف سڑکوں پر ہی نہیں کیا جاتا, برازیل میں بجٹ اور معیشت میں خرابی پر صدر روسیف کے استعفے اور مواخذے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا برازیل کی معیشت گذشتہ کئی دہائیوں کے بدترین دور سے گزرے گی ¾پٹیاں باندھنے والے فنکار کے مطابق مہم کا مقصد یہ تھا کہ وہ لوگ جو اب ملک کے لیے کچھ کر نہیں سکتے , بےبسی سے اسے اس اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہوتا بھی نہ دیکھیں۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…