انقرہ (نیو زڈیسک)ترکی کے صدر طیب اردوغان نے دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکے میں 34 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک کے صدر رجب طیب اردوغان نے عزم ظاہر کیاکہ حکومت دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دےگی ترک صدر نے کہاکہ اس قسم کے حملوں سے ملک کی افواج کا عزم مزید مضبوط ہی ہوتا ہے, ترکی کے وزیر داخلہ افقان علیٰ نے کہا کہ اس دھماکے کے بارے میں تحقیقات آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مکمل ہو جائیں گی اور اس کے ذمہ داران کے نام سامنے لائے جائیں گے۔صدر اردوغان نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد گروہ ترک افواج کے خلاف جنگ ہارنے کے بعد اب عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔قومی اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ترکی مزید حملوں کی روک تھام کےلئے اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ عوام کو فکرمند نہیں ہونا چاہیے ¾دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ یقینا کامیابی پر ختم ہوگی اور دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔