انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بڑی تباہی،ہرطرف چیخ و پکار،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،ترکی کے دارالحکومت میں بس اسٹیشن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 25افراد ہلاک اور75 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے علاقے خزیلے میں بس اسٹیشن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے باعث کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق دھماکا اتا ترک بلیورڈ پر بس اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں سرکاری عمارتیں بھی واقع ہیں جب کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی ا?وازیں بھی سنی گئیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری کار کو اسٹیشن پر دھماکے سے اڑادیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے نے 2 روز قبل انقرہ میں دہشت گرد حملے کی وارننگ بھی جاری کی تھی جب کہ گزشتہ ماہ انقرہ میں ہونے والے دھماکے میں 28 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔