اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 21 اسلامی ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے نیٹو کی طرز پراسلامی ممالک کے اتحاد کی تجویز دی گئی ہے، پاکستان سے اس اتحاد میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق سعودی قیادت نے یہ تجویز نارتھ آف تھنڈر مشترکہ فوجی مشقوں کے اختتام پر دی جس کے بعد اس منصوبے کا فریم ورک بنانے کی ذمہ داری بھی پاکستان کو سونپ دی گئی ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی وزیر دفاع کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں تجویز کو جلد عملی جامہ پہنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ تھنڈر آف نارتھ مشقوں میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تمام اسلامی ممالک نے مثال قرار دے دیا۔اسلامی ممالک نے دفاعی شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے اور تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق کر لیا۔