بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے، پروفیسر جواہر لال نہرو یونیورسٹی

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونی ورسٹی میں طلبا کی طرف سے کشمیر کے حق میں آزادی نعروں کے بعد اب اسی یونیورسٹی کے پروفیسر نے بھی کشمیر پر بھارتی قبضے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔منظر عام پر آنے والی ایک نئی وڈیو میں یونیورسٹی کی پروفیسر نیودیتا مینن نے کہا ہے کہ کشمیر انڈیا کا حصہ نہیں اور یہ کہ آزادی کے حق میں کشمیریوں کے نعرے جائز ہیں۔پروفیسر کا کہنا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بھارت کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے،پروفیسر کا کہنا تھا کہ’’ٹائم اور نیوز ویک کی طرح کے غیر ملکی جرائد اور رسائل بھارت کے نقشے میں کشمیر کا مختلف نقشہ پیش کرتے ہیں، میگزین کی ایسی کاپیاں ہمیشہ تنازع کو جنم دیتی ہیں ان میگزین کو سنسر کیا جاتا ہے یا تباہ کردیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب پوری دنیا کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے بارے میں بات کر رہی ہے تو کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے جائز ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق بی جے پی کے اسٹوڈنگ ونگ نے پروفیسر نیودتا کے بیان کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پروفیسر مینن اپنے بیان پر معذرت کریں۔پروفیسرمینن جواہر لال یونی ورسٹی کے انٹر نیشنل اسٹڈیز اسکول کے سینٹرفار کمپئیریٹو پالیٹکس اینڈ پولیٹیکل تھیوری سے وابستہ ہیں



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…