بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یمن میں حوثی باغیوں کی معاونت کے لیے فوج بھیجنے پر غور کر رہے ہیں،ایرانی ڈپٹی آرمی چیف

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک)یران نے شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت بچانے کی طرز پر شام کی مادی اور معنوی امداد کی طرز پر یمن میں حکومت مخالف حوثی باغیوں کی مدد کا اشارہ دیا ہے اور کہا ہے کہ تہران یمن میں حوثیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی ڈپٹی آرمی چیف جنرل مسعود جزائری نے ایک بیان میں عندیہ دیا کہ ان کا ملک یمن میں حوثی باغیوں کی معاونت کے لیے فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران یمنی باغیوں کی ایسے ہی مدد کرنا چاہتا ہے جیسا کہ وہ اب تک شام میں صدر بشارالاسد کی مدد کرتا آیا ہے۔بعض مبصرین کے خیال میں ایرانی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان یمنی باغیوں کی محض حوصلہ افزائی کے لیے ہے عملہ تہران یمنی باغیوں کی پوزیشن میں نہیں رہا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدارکی جانب سے یمنی باغیوں کی معاونت کا دعوی ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی ٹی وی نیٹ ورکسی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلوی نیول فورس نے ایک چھوٹا بحری جہاز پکڑا ہے جس پر پر2000 جنگی آلات اور خود کار رائفلیں اور 100 راکٹ لادے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ بحری جہاز ایران سے یمن میں باغیوں کی مدد کو ارسال کیا گیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…