جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب ، موبائل کے کاروبار سے غیرملکیوں کی بے دخلی کا فیصلہ

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر محنت ڈاکٹر مفرج بن سعد الحقبانی نے مملکت میں موبائل کی فروخت اور مرمت کے پیشے کو سعودی مرد و خواتین شہریوں کے لیے مخصوص کردیا ہے۔سعودی اخبار نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ متن کے مطابق مذکورہ پیشے سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف حلقوں کو یکم جمادی الثانی 1437 ھجری سے چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ متعلقہ سہولت کاروں کو پابند کیا گیا ہے کہ تین ماہ کے اندر یکم رمضان سے موبائل کی فروخت اور مرمت کے پیشوں میں کم از کم 50 فی صد مقامی شہریوں کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے اور پھر یک ذوالحجہ سے یہ شرح پوری 100 فی صد تک پہنچا دی جائے۔وزارت محنت نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد مذکورہ پیشے میں کام کرنے کے خواہش مند سعودی مرد اور خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے اس لیے کہ ان سرگرمیوں کے ذریعے معقول آمدنی اور ملازمت کا استحکام فراہم ہوتا ہے ساتھ ہی سیکورٹی، سماجی اور اقتصادی اہمیت کے سبب ان پیشوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔منتقلی کے اس مرحلے کو سپورٹ کرنے کے لیے وزارت محنت نے باور کرایا کہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کے قومی ادارے نے اعلی درجے کے تربیتی پروگرام ڈین کرلیے ہیں جو صارفین کی خدمت اور موبائل کی مرمت کے لیے مخصوص ہیں۔ ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی ٹی کے سیکٹر میں کام اور سرمایہ کاری کے خواہش مندرافراد آئندہ دنوں میں ان پروگراموں سے مستفید ہوسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…