جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپ کی جانب ہجرت ختم،کئی ممالک نے سرحدیں بند کر دیں

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوز ڈیسک) سلووینیہ، سربیا اور کروشیا نے ویزے کے بغیر مغربی یورپ کی جانب سفر کرنے والے تارکین وطن کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا گزشتہ برس گیارہ لاکھ سے زائد تارکین وطن انہی ممالک سے گزر کر مغربی یورپ پہنچے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی یورپی ممالک کی جانب سے تارکین وطن کے لیے عملی طور پر سرحدیں بند کرنے کے اعلان کے بعد یونان سے جرمنی، سویڈن اور دیگر مغربی یورپی ممالک کی جانب ہجرت کرنے کے خواہش مند تارکین وطن کے لیے اپنی منزل پر پہنچنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔سلووینیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پار کرنے کی اجازت صرف ان غیر ملکیوں کو دی جائے گی جو ’ملک میں داخل ہونے کی شرائط پر پورا اتریں گے‘۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پناہ کی متلاشیوں کو بھی ملکی حدود میں داخل ہونے کی اجازت انفرادی کیسوں کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور شینگن زون کے قوانین کے مطابق جائزہ لینے کے بعد دی جائے گی۔کروشیا، جو کہ یورپ میں آزادانہ نقل و حرکت کے علاقے یا شینگن زون کا حصہ نہیں ہے، نے بھی سلووینیہ کے اعلان کے بعد تارکین وطن کے لیے اپنی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔کروشیا کے وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ بظاہر یورپ نے مہاجرین کے بحران کو حل کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ شینگن زون کی سرحد پر شینگن قوانین کا از سر نو نفاذ ہو گا۔ یورپ کی حدود اب مقدونیہ اور یونان کی سرحد سے شروع ہو رہی ہے۔ ہم ان فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔مقدونیہ اور یونان کے مابین متصل سرحد پہلے ہی بند کی جا چکی تھی تاہم ان ممالک کے اعلان کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقدونیہ بھی غیر قانونی طور پر سفر کرنے والے تمام تارکین وطن کو اپنی حدود سے گزر کر آگے جانے پر پابندی عائد کر دے گا۔ان ممالک کی جانب سے سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ یورپی یونین اور ترکی کے مابین معاہدہ طے پانے کے صرف ایک روز بعد کیا گیا ہے۔ انقرہ اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق ترکی سے یونان آنے والے تارکین وطن کو واپس ترکی بھیج دیا جائے گا۔یورپی یونین کے حکام نے اس ڈیل کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ی ±نکر کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ’کھیل بدلنے والا‘ اور ’قانونی طور پر جائز‘ ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے اس معاہدے کی قانونی حیثیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی شخص کو ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کر دیا جائے اور اس ضمن میں مہاجرین کو تحفظ فراہم کرنے والے بین الاقوامی قوانین کا خیال نہ رکھا جائے تو مجھے اس بات پر تشویش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…