اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

مصر: عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی کا بل پیش

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائرہ (نیوز ڈیسک)ایک رپورٹ کے مطابق مصر میں عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی کا بل پیش کر دیا گیا جو خواتین کے عوامی مقامات اور حکومتی اداروں میں کپڑے پہنے کے حوالے سے عائد کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ خواتین کا مکمل نقاب کرنا مصر سمیت دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رائج ہے۔نقاب پر پابندی کی حمایت کرنے والی جامع الاظہر میں تقابلی فقہ کی پروفیسر پی ایم آمنہ نوسیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘اسلام میں نقاب پہنے کی ضرورت نہیں ہے اور دراصل اس کی ابتدا غیر اسلامی ہے’۔انھوں نے زور دیا کہ یہ یہودیوں کی روایات کا حصہ ہیں، جو اسلام سے قبل جزیرہ نما عرب میں رائج تھیں جبکہ اس کے استعمال پر قرآن کے مختلف حصے میں تضاد موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قرآن نے خواتین کو با حیاء لباس پہنے اور اپنے بال ڈھاپنے کا کہا ہے اور اس میں چہرہ ڈھاپنے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ حالیہ چند سالوں میں مصر میں نقاب پہننے پر متعدد پابندیاں لگتی رہی ہیں۔رواں سال فروری میں قاہرہ یونیورسٹی نے خواتین ڈاکٹرز اور نرسز پر میڈیکل اسکول اور ٹیچنگ ہسپتال میں نقاب پہنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دلیل دی تھی کہ اس کا مقصد ‘مریضوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ ہے’۔یہ بھی یاد رہے کہ مذکورہ یونیورسٹی نے گزشتہ سال ستمبر میں طلبہ کی شکایت پر تعلیمی سٹاف پر کلاس روم میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔طلبہ کا اصرار تھا کہ نقاب پہننے کے باعث طالب علموں کو مؤثر طریقے سے بات چیت کرنے میں بہت مشکل پیش آتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…