جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

شام کے شمال میں دو امریکی فضائی اڈوں کا انکشاف

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق/واشنگٹن (نیوز ڈیسک)شام کے شمال میں دوامریکی فضائی اڈوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،ایک کرد ویب سائٹ کے مطابق امریکا نے شام کے شمال میں کردوں کے زیرکنٹرول علاقے میں ایک فضائی اڈے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے اور اس نے فوجی اور شہری مقاصد کے لیے دوسرے اڈے کی تعمیر شروع کردی ہے۔باسنیوز ویب سائٹ نے جو عراق کے شہر اربیل سے اپنی خبریں نشر کرتی ہے سیریا ڈیموکریٹک فورسز (مسلح کردوں پر مشتمل فورس) کے ایک عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ الحسکہ صوبے کے قصبے الرمیلان میں رن وے بنانے کا زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے جب کہ ترکی کے ساتھ سرحد کے نزدیک کوبانی کے جنوب مشرق میں ایک دوسرا فضائی اڈہ تعمیر کیا جارہا ہے۔امریکی حمایت یافتہ اتحاد جس میں مسلح عرب گروپ بھی شامل ہیں کے مذکورہ ذریعے نے نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ منصوبے میں درجنوں امریکی ماہرین اور ٹکنیشیئن شریک ہیں۔کرد شامی ذمہ داران نے حال ہی میں بتایا تھا کہ امریکی ہیلی کاپٹر لاجسٹک سپورٹ اور ترسیل کے لیے الرمیلان کا فضائی اڈہ استعمال کررہے ہیں۔امریکا نے گزشتہ سال اسپیشل فورسز کے درجنوں اہل کاروں کو شمالی شام بھیجا تھا تاکہ وہ داعش تنظیم کے خلاف اپوزیشن فورسز کی رہ نمائی کرسکیں۔ علاوہ ازیں امریکا نے الحسکہ صوبے میں اپوزیشن کو اسلحہ بھی فراہم کیا تھا۔دوسری جانب امریکی مرکزی کمان کے ترجمان نے مذکورہ خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں کسی بھی ایئرپورٹ پر امریکی کنٹرول کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔امریکی ذمہ داران کے مطابق امریکی مشیروں نے کردوں کے زیرقیادت شامی اپوزیشن کی معاونت کی تھی تاکہ وہ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شامی قصبے الشدادی کو داعش سے واپس لے سکے تاہم امریکی مشیر فرنٹ لائن سے دور رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…