بیروت(نیوز ڈیسک)لینان کے سابق وزیراعظم اور فیوچر موومنٹ کے سربراہ سعد الحریری نے کہاہے کہ لبنان کو ایران کا صوبہ نہیں بننے دیں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان کے سابق وزیراعظم اور فیوچر موومنٹ کے سربراہ سعد الحریری نے اپنے والد رفیق الحریری(سابق وزیراعظم) کی ہلاکت کے 11 سال مکمل ہونے پر بیروت میں ہونے والی خصوصی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی شرکت کے ذریعے مارچ 14 الائنس میں شامل سیاسی جماعتوں کے بعض روٹھے ہوئے رہ نماو 191ں کو جمع کرنے اور ان کے درمیان ہم آہنگی بحال کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے نام لیے بغیر حزب اللہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور لبنان میں حالیہ بحرانوں اور صدارتی خلاءکا ذمہ دار ٹھہرایا، سابق وزیراعظم کے نزدیک اس جماعت نے صدارتی بحران کے حل کے لیے کی جانے والی تمام تر کوششوں کو مسترد کر دیا کیوں کہ وہ لبنان میں صدر کا ہونا نہیں چاہتی اور اپنے اکلوتے صدارتی امیدوار کو ترجیح دیتی ہے، اور وہ امیدوار ہے 148خلائ147۔سعد الحریری نے حزب اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سرپرستی لبنان سے بڑی مصنوعی شخصیات نہیں تیار کرسکی اور ایران کی رہ نمائی بھی اس وطن سے بڑے افراد تیار نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لبنان میں کوئی داخلی فریق ہتھیار اور دہشت گردی کے ذریعے جمہوریت پر شب خون مارنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ہم سب سے پہلے عرب ہیں اور ہم کسی کو ہر گز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ لبنان کو سعودی عرب اور اس کے برادر عربوں کی دشمنی کی بساط میں گھسیٹے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لبنان کسی صورت بھی ایران کی بالادستی میں نہیں ہو گا۔