منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑا بریک تھرو،شاہ سلمان کے دورے کا اعلان

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوز ڈیسک)سعودی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ روس کی ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے جبکہ روسی ایوان صدرکریملن کے ترجمان نے کہاہے کہ شاہ سلمان مارچ کے وسط میں ماسکو کا دورہ کریں گے،سعودی نیوز ایجنسی نے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میںمیڈیا میں شاہ سلمان کے دورہ روس کی تاریخ کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے بتایاکہ ابھی تک حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔روس کے خبررساں ادارے نے ماسکو میں صدارتی مشیر یوری اوشاکوو کے حوالے سے بتایا کہ شاہ عبداللہ مارچ کے وسط میں روس کا دورہ کریں گے،روس اور سعودی عرب شام میں جاری تنازعے میں مخالف امیدواران کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں ممالک تیل کے بڑے برآمدی ممالک میں شمار کئے جاتے ہیں۔سعودی عرب نے حال ہی میں ترکی میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کیا ہے تاکہ وہ شام میں داعش کے خلاف اپنے آپریشن میں مزید تیزی لاسکے۔اس سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے اپنے اتحادی بشار الاسد کو اقتدار میں رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…