بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی انڈر ورلڈ ڈان کی علی گیلانی کو قتل کی دھمکیاں

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(نیوز ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کو بدنامِ زمانہ انڈر ورلڈ ڈان نے قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ روی پجاری نے سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں قائم تحریک حریت جموں کے دفتر کے نمبر پر فون کیا اور انتہائی غیرمہذب زبان استعمال کر نے کے ساتھ ساتھ سید علی گیلانی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ ترجمان نے کہا کہ ایک بدنام زمانہ پیشہ ور مجرم کی اس دھمکی آمیز فون کال نے کئی طرح کے سوالات کو جنم دیا ہے اور یہ بات صاف ظاہر ہے کہ اسے بھارتی حکومت اور ہندو فرقہ پرست قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اگر سید علی گیلانی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی تمامتر ذمے داری بھارتی حکومت پر عائد ہو گی۔دریں اثناءفریڈم پارٹی کے ترجمان نے سید علی گیلانی کو دی گئی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست جماعتیں روی پجارہ جیسے جرائم پیشہ افراد کو استعمال کر رہی ہیں۔ انھوں نے خبردارکیا کہ اگر علی گیلانی کو کوئی گزند پہنچانے کی کوئی کوشش کی گئی توپورے خطے میں آگ لگ جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…