منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گورنر پر تنقیدکیوں کی؟13 سالہ عراقی لڑکی کا گھر نذرآتش

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(نیوز ڈیسک)عراق کے تاریخی وسطی صوبے بابل کے گورنر پر تنقید کی پاداش میں ایک تیرہ سالہ بچی کا گھر نذر آتش کردیا گیا ہے۔میڈیار پورٹس کے مطابق اس جرآت مند بچی روان سالم حسین نے گورنر صادق مدلول السلطانی کو ٹیلی ویڑن پر ”بابل میں ثقافتی صورت حال” کے موضوع پر ایک براہ راست مباحثے کے دوران چیلنج کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ یہ بات ثابت کریں گی کہ گورنر صاحب نے صوبہ بابل کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔روان حسین کے والد سالم نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت الحلّہ میں واقع ان کے مکان کو البغدادیہ ٹی وی پر تنقید کا یہ کلپ نشر ہونے کے چند گھنٹے بعد آگ لگا دی گئی تھی۔پولیس کے ایک کپتان کا کہنا ہے کہ ایک خراب ہیٹر کی وجہ سے یہ آگ لگی تھی لیکن سالم کا کہنا ہے کہ ہیٹر تو بند تھا اور آتش گیر مواد سے آگ لگی تھی۔انھوں نے کہا کہ اس واقعے سے متعدد سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔خاص طور پر اس کے وقت کے حوالے سے سوال پیدا ہوئے ہیں کہ راون کا ویڈیو کلپ نشر ہونے کے چھے گھنٹے کے بعد ہی یہ آگ لگنا تھی۔سالم کا کہنا تھا کہ جب آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا تو اس وقت وہ اور ان کی بیٹی دارالحکومت بغداد میں ایک احتجاج میں شریک تھے۔واضح رہے کہ کم سن راون فرانس میں منعقدہ بین الاقوامی ثقافتی میلے میں شرکت کرنے والے عراقی وفد میں شامل تھیں۔وہ بچوں اور یتیموں کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…