نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے انتہائی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،درجہ حرارت منفی 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔نیو یارک کے میئر نے شہریوں کو گھرو ں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دیں،بوسٹن، نیویارک، بالٹی مور جیسے شہروں میں انتہائی کم درجہ حرارت اور شدید سرد ہواووں کی وجہ سے زیادہ دیر تک گھروں سے باہر رہنا خطرناک ہو گیا ہے جبکہ کچھ مقامات پر درجہ حرارت انتہائی کم ہو گیا ہے اور درجہ حرارت منفی 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز پینسلوینیا کی شاہراہ پر فلاڈیلفیا کے قریب ہوئے ایک حادثے کی وجہ بھی شدید برفباری کو قرار دیا جارہا ہے، جس میں 50 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔محکمہ موسمیات نے سردی کی انتہائی شدید لہر کے پیر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ منگل تک درجہ حرارت میں ایک درجے تک بہتری کی توقع کی جارہی ہے