جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

امارات ‘ وزیر مسرت نے حلف برداری کے موقع پر کیا پہنا ؟جانئے

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امارات (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی وزیر مسرّت عہود الرومی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتوار کے روز ہونے حلف برداری کی تقریب میں 32 سالہ عہود نے اپنے گلے میں ایک ہار پہنا ہوا تھا جس پر انگریزی میں “Happy” کے الفاظ تحریر تھے۔ اس موقع پر کابینہ کے ارکان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان بھی موجود تھے۔الشیخ محمد بن راشد نے گزشتہ پیر کے روز اپنے سرکاری ٹوئیٹر اکاو¿نٹ پر “وزیر مملکت برائے مسرت” کے نئے قلم دان کا اعلان کیا تھا۔ نئی کابینہ میں لبنی خالد القاسمی کو وزیر مملکت برائے برداشت اور شما المزروعی کو وزیر مملکت برائے امور نوجوانان مقرر کیا گیا ہے۔ 22 سالہ شما امارات کی کم عمر ترین وزیر ہیں۔دنیا کی پہلی وزیر مسرّت ہیں کون ؟عہود الرومی نے شارقہ یونی ورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹو ماسٹرز اور متحدہ عرب امارات یونی ورسٹی سے معاشیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ پہلی عرب شخصیت ہیں جن کو حال ہی میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام گلوبل انٹرپرینئرز کونسل GEC)) کا رکن منتخب کیا گیا۔ وہ 2012 سے عالمی اقتصادی فورم “ڈیووس” کے زیرانتظام فورم آف ینگ گلوبل لیڈرز کی بھی رکن ہیں۔ وہ اس وقت کابینہ کے امور کی وزارت میں بطور ڈائریکٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔عہود الرومی معیشت، حکومتی ترقیات اور انتظامی امور کے علاوہ پالیسی اینڈ اسٹریٹجی اور سرکاری اسٹریٹجک منصوبوں کی سربراہی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ ریاستی سطح پر متعدد اسٹریٹجک منصوبوں کی کوآرڈینیشن اور ان پر عمل درامد کی نگراں بھی رہ چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…